مردان کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 شہری جاںبحق اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔جبکہ تحت بھائی میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی

 


عید الفطر کے پہلے روز مردان کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 شہری جاںبحق اور
14 افراد زخمی ہوگئے۔جبکہ تحت بھائی میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹر)عید الفطر کے موقع پر مردان کے مختلف کے علاقوں میں ٹریفک کے حادثات میں 12 افراد شدید زخمی ہوگئے،ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے مقامی ہسپتالوں کو منتقل کر دیئے،

ریسکیو 1122 کے میڈیا کوارڈینیٹر سید عباس علی شاہ کے مطابق پہلا واقعہ بونیر روڈ بریالی ہاوس کے قریب پیش آیا جہاں پر دو موٹر سائیکلوں کی آپس میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 24 سالہ نادر شاہ،28 سالہ زوجہ نادر شاہ ساکنان برینگر رستم اور 16 سالہ اویس سکنہ رستم  شدید زخمی ہوگئے،ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ٹی ڈی ایچ ہسپتال منتقل کر دیا

دوسرے واقعہ رنگ روڈ کوربہ ہوٹل کے قریب تیز رفتار کے باعث موٹر کار نے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 22 سالہ نعیم اور 19 سالہ محمد اکرم ساکنان سیرے کورغ شدید زخمی ہوگئے ریسکیو 1122 نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال(ایم ایم سی) منتقل کر دیا۔
جبکہ اسی طرح تیسرے واقعہ میں ہاتھیان بہادر خان حجرے کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر کار اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں 3 نوجوان شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں 15 سالہ حذیفہ ولد اعجاز ،سعد ولد ناصر 17 سالہ ساکنان تحت بھائی اور محمد الیاس ولد چھاڑی گل 38 سالہ سکنہ ہاتھیان شدید زخمی ہوگئے ریسکیو 1122 کے عملے نے ٹی ایچ کیو ہسپتال تحت بھائی منتقل کر دیا,

جبکہ چوتھے واقعے نوشہرہ روڈ بابا ولی ریسٹورنٹ کے قریب موٹر کار اور تیز رفتار چنگچی کی آپس میں تصادم کے نتیجے میں 2 جانبحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے،

ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے جانبحق افراد اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئےمردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) منتقل کر دیا۔

زخمی ہونے والوں میں 23 سالہ نوید، 26 سالہ سلطان ساکنان ڈاگئی کلے مردان، 27 سالہ امتیاز سکنہ پشاور،22 سالہ عبداللہ سکنہ کسکورونہ میرہ جبکہ  جاںبحق میں 30 سالہ عثمان،29 سالہ خالد کسکورونہ شامل ہیں،
پانچویں واقعہ رستم اخون بابا اور کاٹلنگ سرفراز کلے میں چنگچی کے دو الگ الگ حادثات، لاپرواہی کے باعث پیش آئے،جن میں دو نوجوان زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

 جبکہ خودکشی کا واقعہ تخت بھائی کے علاقہ مزدور آباد امین کلے میں پیش آیا جہاں پر 18 سالہ نوجوان سلیمان ولد خان شیر نے قریبی کھیتوں کے درخت میں گلے میں پھندہ ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

واقع کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیم اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے درخت سے لٹکائی ہوئی ان کی لاش کو اتار کر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو تخت بھائی منتقل کردیا
زرائع کے مطابق متوفی کا اپنے والد سے عید کے کپڑے اڑھنے اور نہ اڑھنے کے تنازعے پر زبانی تکرار ہوئی جس پر وہ طیش میں آگئے۔تخت بھائی پولیس نے خودکشی کے اصل حقائق جاننے کے لیے کیس کی باریک بینی سے تفتیش شروع کردی۔


کاٹلنگ جمال گڑھی اور تحت بھائی میں دو موٹر کارز تیز رفتاری کے باعث نہری میں جاگری 

کاٹلنگ جمال گڑھی میں موٹر کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 کی ڈیزاسٹر ٹیم اور ریکوری ویکل موقع پر پہنچ گئی.
ریسکیو1122ڈیزاسٹر ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر کار کو نہر سے نکال کر مالک کے حوالے کر دیا۔

تخت بھائی پاتے میں موٹر کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 کی ڈیزاسٹر ٹیم اور ریکوری ویکل موقع پر پہنچ گئی.ریسکیو1122ڈیزاسٹر ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر کار نہر سے نکال کر مالک کے حوالے کر دیا۔

0/Post a Comment/Comments