کاٹلنگ کے پہاڑ سے گرنے سے 55 سالہ شخص جاںبحق
دوسرا واقعہ میں کاٹلنگ کے 3 کم عمر نوجوان شدید زخمی
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو)کاٹلنگ کے علاقے خرکی بنڑ پہاڑ میں 55 سالہ شخص گھاس کاٹنے کے دوران گرنے سے جاںبحق ہوگیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لوند خوڑ ہسپتال منتقل کر دیا،واقعات کے مطابق 55 سالہ گل ولد عبدالقیوم نے خرکی بنڑ میں گھاس کاٹ رہے تھے کہ اس دوران اونچے پہاڑ سے گرنے سے شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئ۔ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے جانبحق شخص کی لاش کو پہاڑ سے اتار کر ہسپتال منتقل کر دیا۔
ادھر دوسرا واقعہ کاٹلنگ کوڈگئی لار کے قریب پیش آیا جہاں پر 3 نوجوان موٹر سائیکل کے ذریعے اپنے آبائی گاوں جا رہے تھے کہ گوڈگئی لار کے قریب موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گر گیا جس کے نتیجے میں 3 کم عمر نوجوان شدید زخمی ہوگئے،زخمی ہونے والوں میں 16 سالہ سیف اللہ،11 سالہ ہدایت اللہ اور 17 سالہ محمد رفیق ساکنان چپل آباد کاٹلنگ شامل ہے،اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئ۔ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ڈی ایچ منتقل کر دیا۔زخمی ہونے والوں میں
ایک تبصرہ شائع کریں