رستم میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے 65 سالہ شخص جاںبحق ہوگیا
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹر)رستم کے علاقے مچی میں کرنٹ لگنے سے 65 سالہ شخص جاںبحق ہوگیا،ذرائع کے مطابق رستم کے علاقے مچی میں نثار خان کھیت میں گھاس کاٹ رہے تھے کہ اس دوران کھیت میں پڑے بجلی کے ننگے تار سے ٹکرانے کے نتیجے میں بجلی کی زوردار جھٹکے سے حالت غیر ہوگی، !طلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ کر متاثرہ شخص کو تحصیل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر(ٹی ڈی ایچ) ہسپتال منتقل کر دیا جہاں وہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسا،
ایک تبصرہ شائع کریں