ٹریکٹر ٹرالی پر اور ٹیک کرتے ہوئے دو کم عمر بھائی موقع پر جاںبحق ہوگئے،

 


ٹریکٹر ٹرالی پر اور ٹیک کرتے ہوئے دو کم عمر بھائی موقع پر جاںبحق ہوگئے

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹ)  سیداباد کوپر کلے نزد جمال گڑھی کے قریب ایک افسوسناک حادثہ ۔ دو نوجوان بھائی موٹر سائیکل پر سوار تھے اور ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اچانک ان کی موٹر سائیکل بے قابو ہو گئی اور وہ کھائی میں جا گرے۔ اس حادثے کے نتیجے میں دونوں بھائی موقع پر ہی جانبحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر حادثے کی جگہ پہنچی اور دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ہسپتال پہنچ کر ان کی شناخت 17 سالہ محمد اور 14 سالہ سبحان کے نام سے ہوئی، جو کہ میاں گل کے بیٹے  اور کوپر کلے کے رہائشی تھے۔یہ دلخراش واقعہ نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے صدمے کا باعث ہے۔ اس حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے اور لوگوں کی زبان پر اس حادثے کی کہانیاں ہیں۔ ریسکیو ٹیم کی فوری کارروائی اور مقامی افراد کی مدد نے اس مشکل وقت میں کچھ سکون کا سامان فراہم کیا، تاہم اس سانحے نے دلوں میں دکھ اور غم کی لہر پیدا کر دی ہے۔

0/Post a Comment/Comments