جیل روڈ نزد پٹڑی کے قریب محکمہ جیل پولیس اہلکار کو قتل
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائمز رپورٹر) تھانہ شیخ ملتون کے علاقے میں مستورات کے تنازعے پر مخالفین نے فائرنگ کرکے جیل پولیس اہلکار کو موت کے گھاٹ اتار دیا،ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،ریسکیو 1122 کے عملے نے لاش کو مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کر دیا،پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول کے بھائی محمد عابد ولد حافظ سردار سکنہ بوکی خیل گڑھی اسمعیل زئی نے تھانہ شیخ ملتون پولیس کو بتایا کہ میں گھر میں اہلخانہ کے ساتھ موجود تھا کہ ان کا 35 سالہ بھائی ابوالحسن جوکہ محکمہ جیل میں ملازم تھا وہ گھر سے نکل کر ڈیوٹی کےلئے چلا گیا کہ مجھے اطلاع ملی کہ جائے وقوعے جیل روڈ نزد پٹڑی کے قریب حمید خان اور محمد خان پسران فقیر خان سکنہ بوکی خیل گڑھی اسمعیل زئی نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے جب بھی میں ہسپتال پہنچا تو وہ قتل شدہ پڑا تھا،وجہ عناد ملزمان بالا کے ساتھ مستورات تنازعے چلی آرہی تھی، تھانہ شیخ ملتون پولیس نے مقتول کے بھائی محمد عابد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کے گرفتاری کےلئے چھاپہ زنی کارروائی شروع کر دی ۔
ایک تبصرہ شائع کریں