پشتو نامور گلوکار سجاد گلرنگ کے اعزاز میں ایک شام کا انعقاد




سجاد گلرنگ کی گائیکی تہذیبی روایات کا تاثر لئے ہوئے ہے

پشتو ثقافتی تنظیم بریخنا دمحبت کے چئیر مین سیار احمد 


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی)پشتو ثقافتی تنظیم بریخنا دمحبت کے زیر اہتمام سعودی عرب میں پشتو نامور گلوکار سجاد گلرنگ کے اعزاز میں ایک شام کا انعقاد ہوا جس میں ان کو خراج تحسین پیش  کیا گیا۔ سیار احمد ہمدردنے سجاد گلرنگ پشتو موسیقی کی خوبصورت آواز قرار دیا،انہوں نے کہا کہ سجاد گلرنگ کی گلوکاری منفرد انداز میں اپنی مثال آپ ہے،گانے کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت بھی بہت خوبصورت ہے۔محفل موسیقی میں سجاد گلرنگ  نے اپنے فن کامظاہرہ کیا اور حاضرین سے داد وصول کی۔پشتو ثقافتی تنظیم بریخنا دمحبت کے چئیر مین سیار احمد ہمدرد نے  بتایا کہ سجاد گلرنگ کی گائیکی تہذیبی روایات کا تاثر لئے ہوئے ہے،وہ بے حد صوریلے انداز میں گاتے ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ ملک و قوم کی خدمت کرنے والوں کو اعزاز بخشنا  بریخنا دمحبت  کا خاصہ رہا ہے، یہ پروگرام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے،آئندہ بھی ایسے پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔سیار احمد ہمدرد  نے مزید کہاکہ موسیقی کے فروغ کے لئے ایسے پروگراموں کا انعقاد بے حد اہمیت کا حامل ہے، ہم اپنے ہیرو کو اسی طرح یاد کرتے رہیں گے، سجاد کی گائیکی نئی نسل کے لئے مشعل راہ ہے۔ پروگرام میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس کاوش کا سراہا۔

0/Post a Comment/Comments