عوامی آواز کو سننا اور اس پر عمل کرنا ہی حقیقی جمہوریت کی بنیاد ہے،میر عالم

 




عوامی آواز کو سننا اور اس پر عمل کرنا ہی حقیقی جمہوریت کی بنیاد ہے،میر عالم

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی) شہریوں کی شمولیت نہ صرف خدمات کے معیار کو بہتر بناتی ہے بلکہ حکومتی اداروں پر اعتماد میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ عوامی آواز کو سننا اور اس پر عمل کرنا ہی حقیقی جمہوریت کی بنیاد ہے۔ جب شہری خود اپنے مسائل کے حل میں شریک ہوں، تو تبدیلی ناگزیر ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار سی پی ڈی آئی  کے صوبائی کوارڈنیٹر میرعالم خان نے سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے دفتر مردان میں انڈیجول لینڈ اور سی پی ڈی آئی کے تعاون سے ایک روزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،پروگرام سے سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن  مردان کے صدر محمد عارف اور عزیز بسمل نے بھی خطاب کی۔مقررین نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے عوامی مسائل کو اجاگر کیا جاتا ہے، جو حکام کو فوری کارروائی پر مجبور کرتا ہے۔حکومت کی جانب سے بھی میڈیا اور شہری شمولیت کی اہمیت کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر  مردان کی سول سوسائٹی نے حکومتی اداروں کی ناقص کارکردگی کی نشاندہی کی،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عوامی خدمات کی بہتری کے لیے شہریوں اور میڈیا کی فعال شمولیت ایک اہم ستون کے طور پر سامنے آئی ہے۔ سرکاری ادارے اور مقامی حکومتیں اب شہریوں کی رائے اور میڈیا کی رپورٹنگ کو عوامی پالیسی سازی اور خدمات کی فراہمی کے عمل میں شامل کر رہی ہیں تاکہ گورننس کو شفاف، جوابدہ اور مؤثر بنایا جا سکے۔حالیہ برسوں میں مختلف شہروں میں شہری شکایات کے ازالے کے لیے ہیلپ لائنز اور موبائل ایپس کے ذریعے لوگ براہِ راست اپنی شکایات اور تجاویز پیش کررہے ہیں جس سے ان کے مسائل حل ہورہے ہیں۔



0/Post a Comment/Comments