نیو اڈا ملاکنڈ چوک میں ملزم نے فائرنگ کرکے 24 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا

 


نیو اڈا ملاکنڈ چوک میں ملزم نے فائرنگ کرکے 24 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائمز رپورٹر) نیو اڈا ملاکنڈ چوک میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کرکے 24 سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا،ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر(ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کردیا،ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے گرفتاری کے خلاف چھاپہ زنی کارروائی شروع کر دی،واقعات کے مطابق متوفی کے والد  شیر بہادر ولد شاکر اللہ سکنہ محلہ شاہی آباد محب بانڈہ مردان نے تھانہ سٹی پولیس کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ان کا 24 سالہ بیٹا محمد احمد ولد شیر بہادر علی الصبح گھر سے نکل کر اپنی دکان گیا تھا کہ اطلاع ملی کہ بھائی کو کسی نے قتل کیا ہے جب بھی میں ہسپتال پہنچا تو وہاں وہ قتل شدہ پڑا تھا،تھانہ سٹی پولیس نے مقتول کے والد شیر بہادر ولد شاکر اللہ کی مدعیت میں قتل کی دعویداری کی رپورٹ مقصود آفریدی ولد شہاب الدین سکنہ باغ ارم کے خلاف درج کر دی،تھانہ سٹی پولیس نے تفتیش شروع کر دی

0/Post a Comment/Comments