دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کے انتخابات مکمل
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی) دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کے انتخابات مکمل، محمدفاروق خان صدر جبکہ کاشف زمان جنرل سیکرٹری منتخب،گزشتہ روز مردان کے مقامی ہال میں رئیل اسٹیٹ کے شعبہ سے وابستہ اداروں کے حقوق کیلئے قائم تنظیم دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات زیر نگرانی الیکشن کمیشن وسیم عباس،رخمان گل،عمیر علی شاہ اور ملک عتیق اللہ منعقد ہوا،الیکشن کمیٹی کے نتائج کے مطابق دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کے59 ممبران نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ انتخابات کے دوران مختلف عہدوں پر امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ نتائج کے مطابق صدارتی امیدواروں میں کانٹے دار مقابلے کے بعد فاروق خان نے31ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب ہوئے، جبکہ ان کے مد مقابل ناصر خان امازئی نے 27 ووٹ حاصل کیے۔ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر کاشف زمان نے 41 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے حریف عابد علی کو 17ووٹ ملے۔،نومنتخب صدرفاروق خان اور جنرل سیکرٹری کاشف زمان نے تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن صوبے کے ایک منفرد تنظیم ہو گی جس سے اداروں سے وابستہ افراد، انوسٹرز اور عوام کو تحفظ ملے گا،انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ رئیل اسٹیٹ اور مارکیٹنگ سے وابستہ افراد کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں