چھری کے وار سے 43 سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا۔
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹر)تھانہ صدر کے علاقہ بھٹو بابا جنازہ گاہ گوجر گڑھی میں رقم لین دین کے تنازعے پر چھری کے وار سے 43 سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا۔ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو ) ہسپتال منتقل کر دیا گیا،مقتول کے بھائی عمرا خان ولد سجاول خان سکنہ محلہ کٹان خیل گوجر گڑھی نے تھانہ صدر میں رپورٹ درج کرائی، کہ ان کا بھائی ارشد علی ولد سجاول اتوار کے روز علی الصبح گھر سے نکل کر چلا گیا کہ بعد میں اطلاع ملی کہ بھائی ارشد علی کو کسی نے چھری سے وار کرکے قتل کر دیا ہے،وجہ عناد مقتول ارشد علی اور ملزم فضل سید کے درمیان رقم لین دین کا تنازعہ تھا۔تھانہ صدر پولیس نے مقتول کے بھائی عمرا خان کی مدعیت میں قتل کی دعویداری کے رپورٹ ملزم فضل سید ولد خان سید سکنہ بنگلہ کلے گوجر گڑھی خلاف درج کرلیا ہے،تھانہ صدر پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے
ایک تبصرہ شائع کریں