گڑھی اسماعیل زئی میں مخالفین کی فائرنگ سے 53 سالہ شخص کو قتل کر دیا

 


گڑھی اسماعیل زئی میں مخالفین کی فائرنگ سے 53 سالہ شخص کو قتل کر دیا


مردان( دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹر)مردان کے علاقے بوکی خیل گڑھی اسماعیل زئی میں سابق دشمنی کی بناء پر فائرنگ سے 53 سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا،ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے لاش کو شہباز گڑھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،مقتول کے چچازاد بھائی امین خان ولد خسید خان سکنہ بوکی خیل گڑھی اسماعیل زئی تھانہ گڑھی کپورہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ان کا چچازاد بھائی جمیل خان ولد جمروز خان سکنہ بوکی خیل گڑھی اسماعیل زئی جائے وقوعے پر مقامی دکان سامنے بیٹھے تھے کہ اس دوران ملزمان عابد اور صبغت اللہ پسران سردار خان ساکنان بوکی خیل آکر اپنے اپنے پستول سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں چچا زاد بھائی جمیل لگ کر موقع پر جاںبحق ہوگیا جبکہ میں بال بال بچ گیا،وجہ عناد ملزمان بالا وغیرہ کے ساتھ سابق دشمنی چلی آرہی تھی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی 

0/Post a Comment/Comments