رئیل اسٹیٹ کا کاروبار پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،حاجی غلام علی
مردان( دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی )سابق گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ کا کاروبار پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، گھروں کی تعمیر کے منصوبے سے اس سے وابستہ صنعتیں فروغ پائیں گی اور معاشی و تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں سمارٹ گروپ آپ کمپنیز کی جانب سے سمارٹ ڈیلرز کنونشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے سمارٹ گروپ کے چئیر مین غنی ر حمان،اسماعیل شاہین و دیگر نے بھی خطاب کی،تقریب میں مردان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری گروپ لیڈر اور مرکزی تنظیم تاجران صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ،سمال چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی احسان باچہ،طورو گارڈنز کے عبدالواحد خان ہوتی،گرین ریذڈنیشا کے اسد علی جان خان، دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے چئیر مین عمیر خان اتوزئی، صدر محمدفاروق خان،جنرل سیکرٹری کاشف زمان،مشتا ق سیماب،وومن چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر عقیلہ سنبل ضلع بھر کیرئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلر وں نے شرکت کی،انہوں نے کہا کہ قابل اعتماد رئیل اسٹیٹ کی جاندار پالیسیوں کے باعث سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں، نئی سرمایہ کاری آنے سے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا،انہوں نے کہا کہ ملکی تعمیراتی اور ہاؤسنگ کے شعبے کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہیپاکستان میں پراپرٹی کا کاروبار کرنے والوں کو بھرپور سہولیات دینے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ معیشت کے کسی بھی شعبہ میں سرمایہ کاری اسی وقت دیرپا اور فائدہ مند ثابت ہوتی ہے، جب سرمایہ کاروں کو اس بات کا اعتماد ہو کہ ان کا سرمایہ کسی بھی وجہ سے ڈوبے گا نہیں،انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرامات کا انعقاد انتہائی احسن اقدام ہے ایسی سرگرمیوں سے کاروبار میں بہتری آتی ہے اور ملک بھر میں کاروبار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور لوگوں کو روزگار ملتاہیانہوں نے کہا کہ خیبر پختو نخوا خوشحالی کی جانب گامزن ہے، ماضی میں سرمایہ کاروں کایہاں رجحان نہیں تھا، انوسٹمنٹ نہیں تھی، اب لوگوں کو مواقع مل رہے ہیں،جس کایہاں کی آبادی پر مثبت اثر پڑے گا،تقریب کے آخر میں ادارے کی تقریب سے خیبر پختونخوا حاجی غلام علی و دیگر میں شیلڈ اور سرٹیفیکٹ پیش کئے گئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں