پاک ائیر فورس سرگودھا ائیر بیس کے ریڈار آپریٹر شہید کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ مردان میں ادا کی گئی
شہید محمد ایاز کی عظیم قربانی مردان اور پاکستان بھر کے لیے فخر کا باعث ہے
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو)پاک ائیر فورس سرگودھا ائیر بیس کے ریڈار آپریٹر شہید محمد آیاز کی نماز جنازہ اتوار کے روز ان کے آبائی گاؤں گنجئ تحصیل تخت بھائی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔
محمد آیاز جو گزشتہ روز پاک بھارت جھڑپ میں جام شہادت نوش کرگئے تھے۔
نماز جنازہ میں پاک آرمی و فضائیہ کے سینئر اعلیٰ حکام سمیت دیگر اعلیٰ سول و سرکاری حکام اور عمائدین علاقہ نے ھزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔
شہید محمد ایاز کی عظیم قربانی مردان اور پاکستان بھر کے لیے فخر کا باعث ہے، اور پولیس کی جانب سے اُن کی یاد کو ہمیشہ زندہ رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔
جبکہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، چیف سیکریٹری شھاب علی شاہ کی طرف سے ڈپٹی کمشنر مردان عظمت اللہ وزیر نے شہید کی جسد خاکی کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
ایک تبصرہ شائع کریں