رقم لین دین کے تنازع پر چھریوں کے وار سے قتل کرنے والا سفاک ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

 

رقم لین دین کے تنازع پر چھریوں کے وار سے قتل کرنے والا سفاک ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،)تھانہ صدر پولیس کی فوری کارروائی، لین دین کے تنازع پر چھریوں کے وار سے قتل کرنے والا سفاک ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

مردان کے علاقے گوجر گڑھی میں رقم کے لین دین کے تنازع پر پیش آنے والے دلخراش قتل کیس میں تھانہ صدر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سفاک قاتل کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

واقعے میں مقتول ارشد علی کو چھریوں کے وار سے بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او مراد خان کو ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔ ہدایت ملنے پر پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری کارروائی کی اور واردات میں ملوث ملزم فضل سید ولد خان سید ساکن گوجر گڑھی کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

0/Post a Comment/Comments