مردان کے علاقہ گوجر گڑھی میں بیٹوں نے اپنی سگی ماں کو قتل کر دیا
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹر)تھانہ صدر کے حدود توحید آباد گوجر گڑھی میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر 55 سالہ خاتون کو گھر کے اندر قتل کر دیا گیا،ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے لاش کو مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعات کے مطابق مقتولہ کے بھائی اورنگزیب ولد محمد اقبال سکنہ نرئے باجہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے تھانہ صدر پولیس کو بتایا کہ شب گزشتہ میں اپنے گھر میں اہلخانہ کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران اطلاع ملی کہ ہمشیرہ مسماہ (یا) زوجہ شکیل کو اپنے بیٹوں سمیر اور شہاب پسران شکیل خان سکنہ توحید آباد گوجر گڑھی نے فائرنگ کرکے گھر کے اندر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے،تھانہ صدر پولیس نے مقتولہ کے بھائی اورنگزیب کے رپورٹ پر بھانجے سمیر اور شہاب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،
ایک تبصرہ شائع کریں