تعلیم کے شعبے کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ظاہر شاہ طورو
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان )صوبائی وزیر خوراک (خیبر پختونخواہ) ظاہر شاہ طورو نے ہفتہ کے روز گورنمنٹ ہائی سکول (GHS) طورو مردان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اساتذہ اور طلباء سے ملاقات کی اور سکول کے مختلف امور سے متعلق پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیر خوراک خیبر پختونخواہ ظاہر شاہ طورو نے سکول کی عمارت، کلاس رومز اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر سکول پرنسپل نے صوبائی وزیر کو طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور وہاں دی جانے والی تعلیم کے معیار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ظاہر شاہ طورو نے تعلیمی ماحول کو سراہا اور اساتذہ کی محنت اور طلباء کی دلچسپی کو حوصلہ افزاء قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور صوبائی بجٹ کا بڑا حصہ تعلیم کے شعبے پر خرچ کیا جا رہا ہے۔نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ اور فخر ہے نوجوان تعلیم کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کرینگے
ایک تبصرہ شائع کریں