پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، سابق وفاقی وزیر نوابزادہ خواجہ محمد ہوتی،مرکزی تنظیم تاجران صوبائی جنرل سیکرٹری احسان باچہ

 





پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،
سابق وفاقی وزیر نوابزادہ خواجہ محمد ہوتی،مرکزی تنظیم تاجران صوبائی جنرل سیکرٹری احسان باچہ


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد خان ہوتی کی قیادت میں کچہری چوک میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا 

جس میں مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری احسان باچہ،مرکزی تنظیم تاجران کے سینئر نائب صدر حاجی معاذ اللہ خان،قیصر درانی،طاہر اسلام ہوتی،جہانزیب خان و دیگر تاجر برادری اور سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شرکاء نے "پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے،

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد خان ہوتی،مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل احسان باچہ، حاجی معاذ اللہ خان و دیگر نے کہا پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے

 انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے سے انحراف  کھلی آبی دہشت گردی ہے،عالمی برادری  بھارتی آبی دہشت گردی کی فوری مذمت کرے پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے قوم اس وقت میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے

0/Post a Comment/Comments