جی ایم ابراہیم کمال نے پی ٹی وی پشاور سنٹر کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا،نوری خان

 



جی ایم ابراہیم کمال نے پی ٹی وی پشاور سنٹر کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا،نوری خان


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی)نوری خان پشتو شوبز انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا ہے جنہوں نے اداکاری، ماڈلنگ اور کمپیئرنگ تینوں شعبوں میں کامیابیاں حاصل کیں، پڑھی لکھی فیملی سے تعلق رکھنے والی  پرکشش شخصیت کی مالک ورسٹائل ماڈل واداکارہ نے کیرئیر کے عروج میں کامیابی کے منازل طے کر لیا،گزشتہ روزپاکستان ٹیلی ویژن پشاور سنٹر نے عیدالاضحٰی کے لئے میوزیکل شو ریکارڈ کرلیا۔میوزیکل شو کے ایک حصے کے کمپیئرنگ میں نوری خان نے حصہ لیا،نوری خان نے جی ایم پی ٹی وی ابراہیم کمال، شو کے پروڈیوسر جہان زیب یوسفزئی، معاونین ناصر کمال، آصف خٹک ہے،ساونڈ ریکارڈسٹ منورعلی شاہ،کیمرہ مین فیاض اور فیضان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی انتظامیہ کی مشکور ہوں جس نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے پرفارم کرنے کا موقع دیا۔

0/Post a Comment/Comments