دنیا میں سب سے بڑی نیکی خدمت خلق ہے، ڈاکٹر ایمل خان مہمند
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی)غیر سرکاری تنظیم ساتھ سب ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن عید الاضحی پر ضلع مردان میں اجتماعی قربانی کریگی۔ گوشت مستحقین تک پہنچایا جا ئے گا۔غیر سرکاری تنظیم ساتھ سب ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے بانی ڈاکٹر ایمل خان مہمندنے کہا ہے کہ ساتھ سب ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ہر سال کی طرح اس عید الاضحی پر بھی اجتماعی قربانی کرئے گا اور قربانی کا گوشت مستحقین اور ضرورت مندوں کو ان کی دہلیز پرپہنچایاجائے گا۔ ڈاکٹر ایمل مہمند نے کہا کہ عید قرباں کے موقع پر کچھ لوگ غریبوں کاخیال خاص طور سے نہیں رکھتے۔عید قرباں تو خاص طور سے جذبہ ایثار و قربانی کے اظہار کا نام ہے کہ یہ عید دراصل حضرت ابراہیم و اسماعیل علیہ السلام کی حقیقی قربانی سے اپنے آپ کو جوڑنے اور قوم مسلم میں وہی قربانی کا جذبہ پیدا کر نے کا تہوار ہے،دنیا میں سب سے بڑی نیکی خدمت خلق ہے اور عید قرباں پر قربانی کے جانوروں کا گوشت ان لوگوں کو کھلانا یا بانٹنا جو قربانی کی استطاعت نہیں رکھتے نہایت ہی بہترین عمل ہے، ڈاکٹر ایمل نے صاحب ثروت افرادسے اپیل کی ہے کہ غرباء،مساکین اور ضرورت مندوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کر نے کیلئے قربانی میں حصہ لیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں