خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی مردان کی ٹیم نے نواحی علاقہ گلی باغ میں ایک بیکری پروڈکشن یونٹ میں کاروائی کے دوران 500 انڈے برآمد کر لئے

 



مردان خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی،بیکری سے500 مضر صحت انڈے برآمد

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی مردان کی ٹیم نے نواحی علاقہ گلی باغ میں ایک بیکری پروڈکشن یونٹ میں کاروائی کے دوران 500 انڈے برآمد کر لئے۔خراب انڈے بیکری آئٹمز میں استعمال کئے جا رہے تھے۔بیکری کو ناقص اور غیر معیاری خوراک تیار کرنے پر بھاری جرمانہ عائدکرکے گندے انڈے تلف کرکے مالکان کے خلاف فوڈ سیفٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی اور بغیر میڈیکل سرٹیفکیٹ ملازمین کی موجودگی پر  بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔جبکہ بغدادہ بازار میں ایک دکان کو ناقص صفائی پر جرمانہ کیا گیا۔ نئے فوڈ بزنسز کو لائسنس بھی جاری اور ساتھ ساتھ بہتری لانے کے سخت ہدایات بھی دیئے گئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مردان رقیہ نواز کا کہنا تھا کہ اشیائے خوردونوش سے متعلقہ دکانداروں کو چاہیئے کہ صفائی پر زور دیں اور فوڈ سیفٹی کے طریقہ کار کو اپنے کاروبار میں لاگو کریں ورنہ سخت قانونی کاروئی ہوگی انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کو نقصان پہنچانے پر خلاف ورزی کرنے کے خلاف قانون کے مطابق مزید کاروائی کی جائیگی۔

0/Post a Comment/Comments