ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنانا چاہئے، ڈاکٹر ضیاء الرحمان
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو، عبداللہ شاہ بغدادی ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف اور ڈی ایم ایس مردان ڈاکٹر ضیاء ا لرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنانا چاہئے کیونکہ اللہ تعالیٰ کو اپنی مخلوق زیادہ پیاری ہے۔ ہمیں خدمت خلق کے جذبہ کو اجاگر کر کے دکھی انسانیت کی ہمدردی اور فلاح و بقاء کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرنا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ کیو مردان پیرامیڈیکل سٹاف ایسو سی ایشن رجسٹرڈ پاکستان کے نو منتحب کابینہ کے صدر عبیداللہ اور جنرل سیکرٹری محمد امین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر انہوں نے اور صدر ڈاکٹر تیمور خان نے نو منتحب کابینہ کو پھولوں کے ہار پہنائے۔ اور ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کا عزم کیا۔ ڈاکٹر ضیائالرحمان نے کہا کہ پیرامیڈیکل سٹاف ادارے کی کامیابی میں اہم کردار ہے۔آپس میں اتفاق و اتحاد سے اپنے پیشے سے مخلص ہو کر ذمہ داریاں سرانجام دینا خوش آئند ہے۔ نو منتحب صدر عبیداللہ اور جنرل سیکرٹری محمد امین نے ڈی ایم ایس کا شکریہ ادا کیا۔اور انکے اعتماد پر پورا اترنے اور پیرامیڈیکل سٹاف کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کرنے کا بھی عزم کیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں