تھانہ ایکسائز مردان ریجن نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہے،

 



تھانہ ایکسائز مردان ریجن نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہے،4ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیئے 


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،)تھانہ ایکسائز مردان ریجن نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہے، بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دی 60 کلو گرام چرس برآمد کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا،تھانہ ایکسائز مردان ریجن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق خالد الیاس سیکریٹری محکمہ ایکسائز اور عبدالحلیم خان ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے خصوصی احکامات کے مطابق عماد الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کی سربراہی میں  منشیات  کے خلاف صوبہ بھر میں کامیاب کاروائیاں جاری ہے

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشنز) ماجد خان، سرکل آفیسر ناصر اقبال خان کے زیر نگرانی سٹیشن ہاوس آفیسر (ایس ایچ او) تھانہ ایکسائز مردان ریجن شکیل خان،انسپکٹر زین العابدین،اسسٹنٹ سب انسپکٹر وقار احمد و دیگر نفری کے ہمراہ رنگ روڈ بطرف چمتار چوک خفیہ اطلاع پر دوران کاروائی گاڑی نمبری ANV 934 اسلام آباد سے تلاشی کے دوران 60000 گرام (60 کلو گرام) اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرکے چار ملزمان کو موقع پر گرفتار کرلیا تھانہ ایکسائز مردان ریجن نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

0/Post a Comment/Comments