.
شاہد خان آفریدی نے متاثرہ افراد کی دلجوئی کی اور زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے اس ناگہانی سانحے میں شہید ہونے والے افراد کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔
صوابی(دی نیوز پوائنٹ اردو )شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے بانی اور آل راونڈر پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) صوابی نصراللہ خان کے ہمراہ ضلع صوابی کے سیلاب زدہ علاقے دالوڑئ (گدون) کا دورہ کیا۔
اس موقع پر شاہد آفریدی نے وہاں پر جاری ریلیف کاروائیوں کا جائزہ لیا اور سیلاب سے متاثرہ گھرانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔
انہوں نے متاثرہ افراد کی دلجوئی کی اور زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے اس ناگہانی سانحے میں شہید ہونے والے افراد کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان نے متاثرہ خاندانوں کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امتحان کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ریلیف سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرے گی۔
ایک تبصرہ شائع کریں