خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا. ڈاکٹر ایمل مہمند
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی )غیر سرکاری تنظیم ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے بانی ڈاکٹر ایمل مہمند نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظیمیں بھی متاثرہ افراد کی بحالی اور ریلیف سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ڈاکٹر ایمل مہمند کے مطابق تنظیم کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کیمپ قائم کیے جائینگی جہاں متاثرہ خاندانوں کو خوراک، پینے کا صاف پانی، ادویات اور عارضی رہائش فراہم کی جا ئی گی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی ترجیح متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی زندگیاں دوبارہ بہتر انداز میں گزار سکیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی ایک طویل عمل ہے، جس کے لیے حکومت، فلاحی ادارے، مخیر حضرات اور عوام کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مخیر طبقے سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ عطیات اور وسائل فراہم کریں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات بحال کرنے میں آسانی ہو۔ڈاکٹر ایمل مہمند نے یقین دلایا کہ ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور ریلیف و بحالی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں