محکمہ تعلیم طلبہ اور اساتذہ کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنے اور تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی)سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا محمد خالد نے دی فضل حق کالج مردان کا سرکاری دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم محترمہ زہرہ نگار اور گرلز کیڈٹ کالج مردان کی پرنسپل محترمہ طاہرہ مزمل بھی ان کے ہمراہ تھیں۔پرنسپل دی فضل حق کالج مردان، پروفیسر جہان زیب نے وفد کو کالج کی جاری منصوبہ بندی، تعلیمی کامیابیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بعدازاں وفد نے کالج کے مختلف شعبہ جات اور حصوں کا معائنہ کیا، جہاں پروفیسر جہان زیب کی قیادت میں ہونے والی ترقی اور اصلاحات کو سراہا گیا۔سیکرٹری تعلیم محمد خالد نے کہا کہ محکمہ تعلیم طلبہ اور اساتذہ کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنے اور تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا۔اس موقع پر سیکرٹری تعلیم نے شجر کاری مہم کے تحت کالج میں پودا بھی لگایا۔ دورے کے اختتام پر پرنسپل پروفیسر جہان زیب نے سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
ایک تبصرہ شائع کریں