متاثرہ دوکانداروں کے پانچ لاکھ روپے نقد امداد کا اعلان کیا ہے جوکہ ناکافی ہے,مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے گروپ لیڈر ظاہر شاہ
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خاکسار)مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے گروپ لیڈر ظاہر شاہ نے نجی ہوٹل نتھیا گلی میں منعقدہ دو روزہ ''پروسپر پاکستان کانفرنس'' میں شرکت کی، جس کا اہتمام فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) اور خیبرپختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (KPBOIT) نے مشترکہ طور پر کیاتھا۔کانفرنس کے مہمانِ خصوصی مشیرخزانہ مزمل اسلم اور مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی نے مردان چیمبر آف کامرس کے گروپ لیڈر ظاہرشاہ کو ان کی ٹریڈ پرومشن،بہترین کارکردگی اورخدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی۔کانفرنس میں ملک بھر کے ممتاز صنعتکاروں، سفیروں، تجارتی تنظیموں کے نمائندوں، حکومتی عہدیداروں اور مختلف شعبہ جات کے ماہرین نے شرکت کی۔ شرکاء میں بزنس مین پینل کے چیئرمین میاں انجم نثار، سابق گورنر حاجی غلام علی، فیڈریشن کے ریجنل نائب صدراون علی سید، سابقہ وزیرفواد چوہدری، سیکریٹری انڈسٹریز مسعود احمد، بورڈ آف انویسٹمنٹ کے وائس چیئرمین حسن مسعود، اقبال سرور، زرعالم خان، ملک صفدر زمان شاہ اور مختلف چیمبرز کے صدور شامل تھے۔کانفرنس کے دوران سرمایہ کاری کے مواقع، مشترکہ منصوبہ جات اور خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کی وسیع صلاحیتوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ مختلف پینل ڈسکشنز میں سیاحت کے فروغ، معدنی وسائل کے پائیدار استعمال اور خواتین کی کاروباری شمولیت جیسے موضوعات پر بھی اظہارِ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ظاہرشاہ نے متعلقہ حکام کو مختلف مسائل اوراُنکے حل کے بارے میں آگاہ کیا خاص طورپرملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژنز میں حالیہ سیلابی تباہی کے بارے میں چھوٹے دوکانداروں اور SMEsکاجو نقصان ہوا ہے حکومت خیبر پختونخوا نے متاثرہ دوکانداروں کے پانچ لاکھ روپے نقد امداد کا اعلان کیا ہے جوکہ ناکافی ہے۔کاروباروں کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے حکومت کو چاہیئے کہ متاثرہ تاجروں کے لئے بلاسود قرضوں کا سیکم متعارف کرائیں تاکہ متاثرہ تاجر برادری اپنے روزگاروں کو دوبارہ سے فعال کرسکیں۔صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ کے مطالبہ پر وزیر خرانہ مزمل اسلم نے صوبائی حکومت کی جانب سے یقین دلایا کہ اس مطالبہ کو وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور کیبنٹ میں زیر تجویزضرورلاونگا اور انشاء اللہ اس پر عمل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں سے روابط قائم کرنے اور معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کانفرنس کے منتظمین کو کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مردان چیمبر ہمیشہ ایسی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔کانفرنس کے اختتام پرشرکاء کو شیلڈز پیش کی گئیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں