کاٹلنگ کہوئی برمول میں فائرنگ سے 2 بھائی جانبحق جبکہ ایک بھائی زخمی

 


کاٹلنگ کہوئی برمول میں بکریاں چرانے پر  زبانی تکرار گالم گلوچ اور فائرنگ سے  2 بھائی جانبحق اور ایک  زخمی ہوگئے،

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹر)کاٹلنگ کہوئی برمول میں بکریاں چرانے پر  زبانی تکرار گالم گلوچ اور فائرنگ سے  2 بھائی جانبحق اور ایک  زخمی ہوگئے،
 ریسکیو 1122 نے زخمی اور جان بحق افراد کو کاٹلنگ ٹائپ ڈی ھسپتال منتقل کردی،
پولیس رپورٹ  کے مطابق سلیم الرحمٰن والدہ اور بھائیوں کے ساتھ کھیت میں مکئی کے فصل کھٹائی میں مصروف تھے اس دوران میر تاج الدین عرف ملنگ بکریاں چراتے ھوئے بار بار انکے فصل کو نقصان پہنچا رہے تھے،اس دوران منع کرنے پر باتوں باتوں میں الجھ پڑے میر تاج الدین نے اپنے بھائیوں کو فون کرکے نور تاج الدین ناجے کاگل ککے، رضاء الدین عرفان الدین شفیق شہاب پیسران رضاء الدین موقع پر پہنچ کر نور تاج الدین ناجے عرفان الدین سراج الدین اسلحہ اتشین سے کھٹائی میں مصروف سلیم الرحمن عنی الرحمٰن اکرام خان اور ساتھ والدہ پر فائرنگ شروع کر دی جسکے نتیجے میں سلیم الرحمٰن غنی الرحمٰن گولی لگنے سے موقع پر دم توڑ گئے جبکہ اکرام گولی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوئے اور والدہ معجزانہ طور پر بال بال بچ گئی، مجروح اکرام نے اپنے بھائیوں کی قتل اور اپنی مجروحیت کی دعویداری درج بالا ملزمان کے خلاف تھانہ غازی بابا میں درج کرلی،تھانہ غازی بابا پولیس نے مقدمہ  درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپہ زنی کارروائی شروع کر دی 

0/Post a Comment/Comments