مردان کے علاقے میں 45 سالہ شخص کو قتل کر دیا





مایار جنازگاہ مین بازار چڑائی سٹاپ کے قریب مستورات کے تنازعے پر 35 سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹ) تھانہ ہوتی کے حدود مایار جنازگاہ مین بازار چڑائی سٹاپ کے قریب مستورات کے تنازعے پر 35 سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے نعش کو ضروری کارروائی کیلئے مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال (ایم ایم سی) منتقل کر دیا،پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول کے والد شاہ زمان ولد میر زمان عمر 65 سالہ سکنہ نہر آباد مایار نے تھانہ ہوتی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے عبدالرحمن ولد شاہ زمان کے ہمراہ رکشہ لوڈر کے ذریعے اپنے آبائی گاوں جارہے تھے کہ جائے وقوعہ مایار جنازگاہ مین بازار چڑائی سٹاپ کے قریب ان کا بیٹا عبدالرحمن سبزی خریدنے کیلئے رکشہ لوڈر سے اتر کر اس دوران حسیب ولد واجد اور عباس ولد طوطی ساکنان نہر آباد مایار نے اپنے اپنے اسلحہ اتشین سے فائرنگ شروع کر دی جس سے عبدالرحمن لگ کر جاںبحق ہوگئے جبکہ میں خالی ہاتھ کچھ نہ کر سکا،ملزمان جائے وقوعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،مقتول کے والد کے مطابق ملزمان بالا کے ساتھ مستورات تنازعہ ہے،تھانہ ہوتی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کے گرفتاری کیلئے چھاپہ زنی کارروائی شروع کر دی۔

0/Post a Comment/Comments