مردان کے نوجوان حسنین فیاض کی شاندار کامیابی، بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل

 



مردان کے نوجوان حسنین فیاض کی شاندار کامیابی، بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،) ڈریم کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مردان کے ہونہار طالب علم حسنین فیاض نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایف ایس سی پری میڈیکل کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن اپنے نام کرلی۔تفصیلات کے مطابق حسنین فیاض نے مردان تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے ایف ایس سی کے امتحانات میں 1200 میں سے 1104 نمبر حاصل کیے اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس شاندار کامیابی پر کالج انتظامیہ اور اساتذہ نے بھی فخر کا اظہار کیا۔اس موقع پر حسنین فیاض نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاوں، اساتذہ کی انتھک محنت اور اپنی لگن کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی مزید محنت کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں

0/Post a Comment/Comments