کاٹلنگ: کنج غریب آباد میں ڈفتھیریا کی وبا۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں۔
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو)کاٹلنگ کے علاقے کنج غریب آباد میں ڈفتھیریا کی وبا شدت اختیار کرنے پر محکمہ صحت مردان کے حکام نے فوری ریسپانس دیتے ہوئے ٹیمیں علاقے میں بھیج دئیے۔ بیماری کی شکار ایک معصوم بچی جاں بحق ہو گئی۔ وبا سے علاقے میں اب تک متعدد بچے اور افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت مردان کے ڈی ایچ او آفس کی جانب سے فوری طور پر ہنگامی ٹیمیں علاقے میں روانہ کر دی گئیں۔ ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر روبینہ ریاض، ڈاکٹر امتیاز، ٹی ایچ کیو ہسپتال سے سمیع الرحمن اور دیگر عملے نے متاثرہ گاؤں کا دورہ کیا۔ اس دوران ٹیموں نے گھر گھر جا کر بچوں کا طبی معائنہ اور چیک اپ کیا جبکہ متاثرہ خاندانوں سے رابطہ بھی کیا۔ طبی عملے نے والدین کو بچوں کی بروقت ویکسینیشن اور صفائی ستھرائی کے اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر علاقے کے سماجی اور سیاسی شحصیات فتح خان،مبارک تاج خان سابقہ ناظمزوار حسین بھی موجود تھے صحت ٹیمز نے علاقے میں عوام کو ڈفتھیریا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی، جبکہ محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ متاثرہ علاقے میں آئندہ چند دنوں تک ہنگامی بنیادوں پر طبی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ اہل علاقہ کے مطالبہ پر محکمہ صحت فوری طور پر علاقے میں مستقل ویکسینیشن مہم چلائے گی تاکہ مزید قیمتی جانیں ضائع نہ ہوں۔
ایک تبصرہ شائع کریں