کاٹلنگ میں دو بھائی کو قتل کر دیا
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹ)کاٹلنگ شیروپل میکے بیھٹے ہوئی ناراض بیوی کو لینے کیلئے آنے والے شوہر بھائی سمیت سسر کے ہاتھوں قتل، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے کاٹلنگ ٹائپ ڈی ھسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی
تھانہ رپورٹ کے مطابق 27 سالہ ذیشان ولد اسرارساکن دڑہ کٹی گڑھی جن کی 3 ماہ قبل زینب بنت عزیز کے ساتھ شادی ھوئی تھی۔ چھ دن سے بیوی ناراض ہو کر والدین کے گھر آئی ہوئی تھی ۔
ذیشان اپنے بھائی قاسم باچہ والد اسرار اورچچا جہانزیب بطور جرگہ منانے کے لیے سسرال آگئے آپس کے باتوں میں گالم گلوچ شروع ہوگئی ہاتھا پائی اورفائرنگ تک پہنچ گئی ۔ عزیز نے اتشی اسلحہ سے فائرنگ شروع دی ۔ فائرنگ سے داماد ذیشان اور انکے 16 سالہ بھائی قاسم باچہ گولی لگنے سے موقع پر دم توڑ گئے جبکہ والد اسرار اور چچا جہانزیب معجزانہ طور پر بچ گئے مقتولین کے والد اسرار نے اپنے بیٹوں کی قتل کی دعویداری سسر عزیز اور انکے بیوی کے خلاف پولیس تھانہ کاٹلنگ میں درج کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ اور نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیم تشیکیل دیا
ایک تبصرہ شائع کریں