صبا گل سواتی نے اپنی دلکش آواز اور منفرد انداز سے نہ صرف خیبرپختونخوا اور پاکستان کے دیگر شہروں میں شہرت حاصل کی ہے

 


صبا گل سواتی، پشتو موسیقی کی ابھرتی ہوئی ستارہ گلوکارہ

مردان (دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی ) پشتو زبان کی نئی ابھرتی ہوئی گلوکارہ صبا گل سواتی نے اپنی دلکش آواز اور منفرد انداز سے نہ صرف خیبرپختونخوا اور پاکستان کے دیگر شہروں میں شہرت حاصل کی ہے بلکہ بیرونِ ملک، خصوصاً عرب امارات میں بھی اپنی پہچان بنا لی ہے۔ چند ہی عرصے میں وہ پشتو موسیقی کی مصروف ترین گلوکارہ بن گئی ہیں، جنہیں ہر بڑے اسٹیج شو اور میوزک کنسرٹ کے لیے ترجیح دی جاتی ہے۔صبا گل سواتی کی آواز میں مشرقی روایات کا حسن اور جدید موسیقی کا امتزاج پایا جاتا ہے، جس نے نوجوان نسل سمیت ہر عمر کے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی لاکھوں مداحوں کے ساتھ جُڑی ہوئی ہیں، جہاں ان کے گانے دنوں میں وائرل ہوجاتے ہیں۔فنکارانہ صلاحیتوں اور محنت کی بدولت صبا گل سواتی نے اپنے آپ کو پشتو موسیقی کی دنیا میں ایک نمایاں مقام دلایا ہے، اور ماہرین موسیقی کا ماننا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں عالمی سطح پر پشتو گائیکی کی پہچان بنیں گی۔

0/Post a Comment/Comments