زندگی حضور ﷺ کی تعلیمات اور سنت پر گزارنا فرض ہے، جے یو پی مرکزی رہنما حاجی فیاض خان،حاجی ظاہر شاہ
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان) ملک بھر کی طرح مردان میں بھی جشن عید میلادالنبی ﷺ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا،جمعیت علماء پاکستان (جے یو پی) مردان کے زیر اہتمام مرکزی جلوس نکالا گیا،جلوس شگو پل ہوتی سے روانہ ہو کر مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے بنک روڈ پر اختتام پذیر ہوا
جس کی قیادت جمعیت علماء پاکستان (جے یو پی) کے مرکزی رہنما حاجی فیاض خان نے کی،ان کے ہمراہ مرکزی تنظیم تاجران صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ،جے یو پی صوبائی صدر حاجی شاہ روم باچہ، قاضی عبدالہادی ظہیر،صاحبزادہ فضل منان قادری،مولانا ولی اللہ،مفتی عبداوکیل قادری سمیت ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے شرکت کی۔جلوس اور ریلیوں کی سیکورٹی کیلئے ضلعی پولیس مردان کی جانب سے سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے
اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی ولادتِ باسعادت ساری کائنات کے لیے رحمت ہے۔مقررین کا مزید کہنا تھا کہ زندگی حضور ﷺ کی تعلیمات اور سنت پر گزارنا فرض ہے، باہمی اتحاد، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔آخر میں مقررین نے ملک کی بقاء اور سالمیت کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی
ایک تبصرہ شائع کریں