رستم سرخ ڈھیری میں سابق دشمنی کی بناء۔پر مخالفین کی فائرنگ سے دو بھائی جاںبحق،
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹ) رستم سرخ ڈھیری کے علاقہ چار گل جالکی پل چوک میں سابقہ دشمنی کی بناء پر مخالفین نے فائرنگ کرکے دو بھائی کو قتل کر دیا،ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے لاشوں کو رستم ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کر دیا،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔،ابتدائی معلومات کے مطابق جاںبحق افراد محکمہ پولیس میں ملازم ہے
پولیس رپورٹ کے مطابق حسن داد ولد کریم داد سکنہ محلہ جونہ خیل مچھی نے تھانہ رستم پولیس کو بتایا کہ میں اپنے گھر میں موجود تھا کہ اطلاع ملی کہ ہمارے بیٹے اعظم خان اور زوار خان پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے جب بھی میں رستم ہسپتال پہنچا تو وہاں پر ہمارے دو بیٹے قتل شدہ پڑے تھے،۔مجھے پورا یقین ہے کہ ہمارے دونوں بیٹے اعظم خان اور زوار خان کو سمیر ولد قیصر خان اور جہانگیر ولد زمان خان ساکنان ڈھنڈ مچھی رستم کی ایماء پر نامعلوم ملزم/ملزمان نے بذریعہ اسلحہ آتشین سے قتل کئے ہیں،تھانہ رستم پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی
ایک تبصرہ شائع کریں