20 کلو آٹے کے تھیلے میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے

 





ہم تاجر بچانے نکلے ہیں آؤ ہمارے ساتھ چلو کے نعرے پر تاجروں نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے،مرکزی تنظیم تاجران قائمقام صدر حاجی اویس خان 


ایم وقار خان۔                                   

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،)مرکزی تنظیم تاجران (ظاہر شاہ گروپ) کے قائمقام صدر حاجی اویس خان نے ایم سی پلازہ کے نومنتخب صدر ہمایوں خان اور جنرل سیکرٹری ودیگر کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران (ظاہر شاہ گروپ) کا نعرہ تھا،ہم تاجر بچانے نکلے ہیں آؤ ہمارے ساتھ چلو کے نعرے پر تاجروں نے لبیک کہہ کر بھر پور ساتھ دیا ہے اور ایم سی پلازہ کے حالیہ الیکشن میں کلین سویپ سے ثابت ہوگیا یے کہ مرکزی تنظیم تاجران (ظاہر شاہ گروپ) کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے،ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ تاجروں کے فلاح اور بہبود اور ان کے جائز حقوق کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے،ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری ملک کی معیشت میں اہم رول ادا کر رہی ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے ملک کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن کریں،مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے حکومت کو چاہئے کہ آٹے و دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر نظرثانی کریں،حاجی اویس خان نے مزید کہا کہ تاجر برادری اور بالخصوص عوام ناجائز ٹیکسیز اور مہنگائی کی وجہ سے ذہنی کوفت میں مبتلا ہے،حکومت کو چاہئے کہ تاجر برادری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں انہوں نے ایم سی پلازہ کے نو منتخب کابینہ سے توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نومنتخب کابینہ ظاہر شاہ گروپ کے پلیٹ فارم سے تاجروں کے مسائل اور ان کے جائز حقوق کیلئے  دن دگنی رات چوگنی کام کرتے رہیں گے

0/Post a Comment/Comments