مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹر) شہباز گڑھی کے علاقہ بٹ سیری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا،ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے نعش کو ٹائپ ڈی ہسپتال شہباز گڑھی منتقل کر دیا، مقتول کے بھائی محمد تاج ولد امیر محمد سکنہ برہ چم بٹ سیری نے تھانہ شہباز گڑھی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ان کا 40 سالہ بھائی ولی تاج لوڈر رکشہ چلاتا تھا اور ہمارے ساتھ ایک مکان میں رہائش پذیر بھی تھے کہ وقوعہ کے وقت فائرنگ کی آواز سنی کچھ دیر بعد اطلاع ملی کہ بھائی ولی تاج قریبی مسجد کے ساتھ قتل شدہ پڑا ہے فوری طور پر دیگر اہلخانہ کے ساتھ آکر دیکھا تو واقعی وہ قتل شدہ خون میں لت پت پڑا تھا جسکو نامعلوم ملزم/ملزمان نے اسلحہ آتشین سے قتل کیا ہے مقتول کے بھائی محمد تاج کے مطابق ہمارا کسی کے ساتھ کوئی دشمنی یا دلبدی نہیں ہے،تھانہ شہباز گڑھی پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی
ایک تبصرہ شائع کریں