مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹر)تھانہ سٹی کے علاقے شریف آباد میں خواجہ سراء کے محفل موسیقی کے دوران تکرار پر فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا،ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا مقتول کے والد غلام قادر ولد غلام حضرت سکنہ میاں گل کلے نے اپنی رپورٹ میں تھانہ سٹی پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب میں اپنے گھر میں موجود تھا کہ اطلاع ملی کہ ملزم عمر ولد حنیف اللہ سکنہ شریف آباد نے اپنی شادی کی خوشی میں گلی نمبر 4 شریف آباد میں خواجہ سراوں کے محفل موسیقی پروگرام کے موقع پر ملزم عمر نے ان کا 22 سالہ بیٹا محمد بلال ولد غلام قادر سے تکرار کے دوران ملزم عمر طیش میں آکر ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ جان بحق ہوگیا،تھانہ سٹی پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی
ایک تبصرہ شائع کریں