مردان‪ ‬پولیس‪ ‬نے‪ ‬‬قبضہ‪‪ ‬‬مافیا‪‪، ‬‬سود‪‪، ‬‬انڈرپلے‪‪، ‬‬ منشیات‪‪ ‬‬فروشوں‪‪ ‬‬کے‪‪ ‬‬خلاف‪‪ ‬‬موثر‪‪ ‬‬کاروائی ‪‪ ‬‬کرکے‪‪ ‬‬مردان‪‪ ‬‬کو‪‪ ‬‬امن‪‪ ‬‬کا‪‪ ‬‬گہوارہ‪‪ ‬‬بنانے‪‪ ‬‬میں‪‪ ‬‬ اپنا‪‪ ‬‬کردار‪‪ ‬‬ادا‪‪ ‬‬کررہے‪‪ ‬‬ہے

 




مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو، )مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے گروپ لیڈر اور مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ کے دعوت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمردان مسعوداحمد بنگش نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایس پی شفیع الرحمان اورڈی ایس پی زاہدعالم خان نے مردان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا دورہ کیا۔تقریب میں مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اویس خان،سینئر نائب صدر صاحبزادہ، مرکزی تنظیم تاجران کے جنرل سیکرٹروقار علی باچہ،چیئرمین غلام سرورصراف، ایگزیکٹیو کمیٹی ممبرز، مرکزی تنظیم تاجران کے صدوراور جنرل سیکریڑیز،وومن چیمبرکی صدر عقیلہ سنبل اور الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے عہدیداروں اور ممبران نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گروپ لیڈر ظاہرشاہ نے کہا کہ مردان کے تاجر برادری کے لیے بہت خوشی کا مقام ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان نے مردان چیمبر کے آفس کا دورہ کرکے تاجربرادری کی حقیقی معنوں میں دل جوئی کی۔ظاہر شاہ نے کہا کہ تاجربرادری کو جو بھی مسئلہ پیش آیا اُسکو بروقت اور موثر انداز میں مردان کے پولیس نے حل کرنے میں ہماری بھرپور مدد اور عزت ا فزائی کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مردان کے تاجربرادری امن و امان کی پرسکون ماحول میں سکھ کا سانس لے رہے ہیں اس کا کریڈٹ ڈی پی اورمردان اور اسکی ٹیم کو جاتا ہے۔ظاہر شاہ نے ڈی پی او مردان کو تاجروں کو درپیش مسائل سے آگا ہ کرتے ہو ئے کہا کہ مردان ایک تجارتی مرکز ہے اور اس اہم تجارتی مرکز میں بے ہنگم ٹریفک کا بہت بڑا مسئلہ تھا جس کو آپ نے منظم طریقے سے کنٹرول کرکے حقیقی معنوں میں تاجروں اور عوام کے دل جیت لیئے اس کے علاوہ مین روڈ پر جو بے جا یو ٹرن تھے جوٹریفک کی روانی میں مشکلات پیدا کررہی تھی کو بندکرکے ٹریفک کی روانی میں آسانی پیداکردی۔اس کے علاوہ مختلف جرائم جس میں قبضہ مافیا، سود، انڈرپلے، منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائی کرکے مردان کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہے۔مردان چیمبر ہر قسم کی مدد اور تعاون کرنے کو تیاررہیگا مزید اس کے علاوہ پولیس اور تاجروں کے مابین عدم اعتماد کی ایک سازگار فضا وقت کی ایک اہم ضرورت ہے تاکہ تاجروں کے مسائل کو صحیح معنوں میں حل کرنے بہت مدد ملے گا۔۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان مسعوداحمد بنگش نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت خوشی کا مقام ہے کہ مردان چیمبر کے ممبران اور تاجربرادری نے آج مجھے چیمبر میں وعوت دیکر بہت عزت افزائی کی۔ اُنہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملک اور ادارے کے ترقی میں بہت بڑاکردار ادا کرتا ہے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ تاجروں کے جو بھی مسائل ہے اُنکو فوری طورپر حل کیاجائے سکے۔ڈی پی اومردان نے کہا کہ مردان چیمبر نے جن مسائل کی نشاندہی کی ہے پر جلد کاروائی کی جائیگی جس میں مردان میں بے ہنگم ٹریفک کا جو بہت بڑامسئلہ تھا پر کافی حد تک قابو پالیاگیا ہے۔ڈی پی اونے کہا کہ مردان میں تاجربرادری وعوام دشمن عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے پولیس فورس کی مختلف ٹیمیں بنائی گئی ہے اور وہ دن دورنہیں کہ مردان کو ایک منشیات فری اور ہر برائی سے پاک شہر بنا کردم لینگے۔ پروگرام کے شرکاء نے ڈی پی اومردان کو مختلف مسائل اور تجاویز پیش کئے جس پر اُنہوں نے تسلی بخش جوابات دیتے ہوئے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کو جو بھی مسئلہ درپیش ہوں اُسکو بروقت حل کیاجائیگااورمیر ے دفتر کے دروازے ہر خاص اورعام کے لئے ہروقت کھلے رہے گے۔اس کے علاوہ تاجروں کو درپیش مسائل کو موثراوبروقت حل کرنے کے لیے ڈی پی اومردان نے چیمبرآفس میں ایک فیسلیٹیشن سنٹرکھولنے کا بھی اعلان کیا جس کی مددسے تاجروں کے تمام مسائل کو بھروقت حل کرنے میں مدد ملے گا۔مردان چیمبر کے گروپ لیڈر ظاہر شاہ اور مردان چیمبر کے صدر اویس خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مسعود احمد بنگش کو مردان چیمبر کی جانب سے شیلڈ اورتحائف پیش کئے۔آخر میں 
ملک کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔



0/Post a Comment/Comments