تاجر برادری بلا خوف و خطر اپنے کاروبار کو بڑھائے اور جدت کے ساتھ پاکستان کا نام روشن کریں،مرکزی تنظیم تاجران صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ

 



مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو، )مرکزی تنظیم تاجران کےصوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ تاجر برادری کو ہراساں کرنے کے خلاف سخت رد عمل کا اظہار کیا جائے گا۔ تاجر برادری بلا خوف و خطر اپنے کاروبار کو بڑھائے اور  جدت کے ساتھ پاکستان کا نام روشن کریں۔ باہر ممالک کے منڈیوں میں رسائی کے لیے چیمبر کے ذریعے اپنے کاروبار کو وسعت دیں۔اُنہوں نے کہ تاجر برادری ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کے حیثیت رکھتی ہے تاجروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جائیں تاکہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا بھرپورکردار اداکریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ روڈ پراربن سول شاپ کے برانچ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی جہاں پر وہ مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر مردان چمیبر آف کامرس کے صدر اویس ،سابقہ سنیئر نائب صدر نعمان فقیر صراف،گل سید ،عابد خان ،عبدالرحمان ودیگر موجود تھے ،اُنہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت میں تاجر برادری کا اہم کردار ہے جس کو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔تاجروں کودرپیش مسائل کا حل ہمارے اولین ترجیحات میں ہیں اور اس کے مقاصد کے حصول کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ظاہرشاہ نےکہا کہ مردان اس صوبے کا دوسرا بڑا تجارتی مرکز ہے جہاں پرکاروبار کا نظام مزید وسعت کی جانب رواں ددواں ہے۔مردان کے شاپنگ مالز اور بڑے دوسرے میگا مارٹوں میں سینکڑوں ملازمین کاروبار کے ساتھ منسلک ہیں اور آنے والے دورمیں مردان میں انڈسٹریز اور صنعتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔مردان کے خوبصورتی، ترقی اور مثالی بنانے کے لئے مل جل کر کام کرتے رہینگے۔






0/Post a Comment/Comments