اداکارہ و ماڈل نوری خان نے کمپیئرنگ کے میدان میں بھی خود کو منوا لیا




مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،)تیزی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی معروف اداکارہ و ماڈل نوری خان نے کمپیئرنگ کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔ اداکاری اور ماڈلنگ میں کامیابی کے بعد نوری خان نے ٹی وی شوز کے ساتھ ساتھ سٹیج ایونٹس کی کمپیئرنگ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جسے شائقین اور منتظمین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔نوری خان کی پراعتماد گفتگو، حاضر جوابی، اسٹیج پر گرفت اور سامعین سے براہِ راست جڑنے کی صلاحیت نے انہیں دیگر کمپیئرز سے منفرد بنا دیا ہے۔ مختلف تقریبات اور شوز میں ان کی   کمپیئرنگ نے نہ صرف ایونٹس کو چار چاند لگائے بلکہ ان کے فن کے ایک نئے پہلو کو بھی اجاگر کیا۔فنکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مداحوں کی محبت اور سپورٹ کی بدولت ہر شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کر رہی ہیں، جبکہ مستقبل میں مزید منفرد اور معیاری کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔




0/Post a Comment/Comments