مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،)ریجنل پولیس آفیسر مردان ریجن ربنواز خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان مسعود احمد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار روم مردان کا دورہ کیا، جہاں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مردان کے صدر آصف اقبال اور جنرل سیکرٹری ذو الفقار خان و دیگر وکلاء سے ملاقات کی گئی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر مردان ربنواز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک پُرامن اور مہذب معاشرے کے قیام کے لیے پولیس اور وکلاء کا باہمی تعاون نہایت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور انصاف کی بروقت فراہمی میں وکلاء برادری کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے،جسے پولیس قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے وکلاء کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے مستقبل میں قریبی رابطے جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
ڈی پی او مردان مسعود احمد نے کہا کہ پولیس اور وکلاء چولی دامن کا ساتھ ہیں اور دونوں ادارے ایک ہی مقصد، یعنی عوام کو انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں اور باہمی اعتماد کے ذریعے ہی امن و امان کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے، اور اس سلسلے میں وکلاء برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے۔
آخر میں ڈسٹرکٹ بار روم کے معزز وکلاء اور بار عہدیداران نے ریجنل پولیس آفیسر مردان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان کا دورہ کرنے اور باہمی روابط کو فروغ دینے پر شکریہ ادا کیا، جبکہ اس عزم کا اظہار کیا کہ قانون کی بالادستی اور امن کے قیام کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں