مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،) مردان میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کا مریضوں کیلئے ایک اور احسن اقدام
ہسپتال ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ ڈاکٹر گلزار احمد خان نے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد سید کی تجویز پر حادثات میں زخمی ہونے، گولی لگنے والے اور شدید بیمار مریضوں کیلئے لیبارٹری ٹسٹس مفت کر دیئے۔
مذکورہ بالا مریضوں کے ایکسرے اور سٹی سکین مفت کرنے کا اختیار بھی انچارج و ڈی ایم ایس شعبہ حادثات کو دے دیا گیا۔ اس ضمن میں باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق فری کیئے گئے ٹیسٹ میں بلڈ گروپنگ، مکمل بلڈ کاونٹ(CBC), ہیپاٹائٹس بی و سی، ایچ آئی وی اور رینڈم بلڈ شوگر (RBS) شامل ہیں۔
اقدام کا مقصد شعبہ حادثات میں لانے والے روڈ و دیگر حادثات میں زخمی ہونے والے، فائرنگ کے واقعات میں زخمی ہونے والے اور ہنگامی طبی امداد کی ضرورت رکھنے والے مریضوں کو فوری اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہے۔
یاد رہے کہ اس اقدام کا اطلاق صرف شعبہ حادثات میں لائے گئے افراد پر ہوگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں