ریونیو کو مزید بہتر بنانے اور غیر ضروری اخراجات کو فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین انجنیئر عادل نواز

 


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،)ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے بورڈآف ڈائریکٹر ز نے مالی سال2023-24کے آڈٹ کی منظوری دیدی۔اس حوالے سے بورڈ کا سالانہ عمومی اجلاس چیئرمین انجنیئر عادل نواز کی صدارت میں ہوا جس میں مالی سال2023-24کے آڈٹ کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بورڈ کے ممبران ہارون رشید، جاوید حسین،مبینہ رضی الدین،کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شاہد خان،ریجنل میونسپل آفیسر ذیشان عارف،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہانیہ شاہ نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ احمد ظاہر اور ڈپٹی سیکرٹری فنانس اخلاق احمد نے زوم کے ذریعے اجلاس اٹینڈ کی۔اجلاس کو ایکسٹرنل اور انٹرل آڈیٹرز نے مالی سال 2023-24کاآڈٹ رپورٹ پیش کیا جسے بورڈ نے منظور کیا۔آڈٹ رپورٹ میں کمپنی کے اخراجات،سٹاف کی تنخواہوں اور ریونیو کے حوالے سے مختلف امور کا ذکر کیا گیا ہے۔چیئرمین انجنیئر عادل نواز اور بورڈ کے ممبران نے آڈٹ رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کمپنی کے امور میں شفافیت کویقینی بنانے اور اخراجات میں کمی لانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ اے جی ایم میں خدمات کی فراہمی میں بہتری اور مستقبل کے لئے منصوبہ بندی بھی کی گئی۔چئیرمین انجنئیر عادل نواز نے ریونیو کو مزید بہتر بنانے اور غیر ضروری اخراجات کو فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی۔


0/Post a Comment/Comments