مردان(ایم وقار خاکسار)مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخوا جنرل سیکرٹری و مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے گروپ لیڈر ظاہر شاہ نے سوئی گیس کے لوڈشیڈنگ کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی این جی مالکان ،گھریلو صارفین اور کاروباری طبقہ بری طرح متاثر ہو رہے ہیں،لیکویڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) گیس مہنگی،مردان میں قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ہے،موجودہ صورتحال میں کاروباری نظام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم تاجران کے خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا خطے میں کشیدگی کی وجہ سے کاروباری نظام مفلوج ہے اب مزید رہی سہی کسر سوئی گیس ڈیپارٹمنٹ نے پورا کر دیا ہے موسم سرما میں یہ جواز تھا کہ گیس پریشر کم ہونے سے کنزیومر تک رسائی ناممکن ہے تو اسی وجہ سے لوڈشیڈنگ تھا اب موسم گرما میں بھی گیس لوڈشیڈنگ نے عوام کو بھی ذہنی کوفت مبتلا کر دیا ہے ظاہر شاہ نے مزید کہا کہ محکمہ سوئی گیس کے ذمہ داران دعوے کرتے ہوئے کہ ہمارے صوبے میں گیس کی وافر مقدار میں موجود ہے تو اس کے باوجود بھی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ ہو سکا،انہوں نے وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس لوڈشیڈنگ کو کم کرکے عوام اور بالخصوص کاروباری طبقہ کو ریلیف فراہم کریں تا کہ وہ سکھ کا سانس لیں،
ایک تبصرہ شائع کریں