کاٹلنگ‪ ‬میں‪ ‬سابقہ‪ ‬دشمنی‪ ‬کی‪ ‬بناء‪ ‬پر ‪ ‬مخالفین‪ ‬نے‪ ‬فائرنگ‪ ‬کرکے‪ ‬ ایک‪ ‬شخص‪ ‬کو‪ ‬موت‪ ‬کے‪ ‬گھاٹ‪ ‬اتار‪ ‬دیا

 




مردان( دی نیوز پوائنٹ  اردو )افسوسناک خبر،کاٹلنگ میں سابقہ دشمنی کی بناء پر مخالفین  نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا


 ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کاٹلنگ ٹائپ ڈی ھسپتال منتقل کر دیا گیا

 پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی 


تھانہ رپورٹ  کے مطابق نظیم حان ولد احمد خان ساکن کرکنی بانڈہ اور عابد حسن ولد امام حسین ساکن منورحان کورونہ کے درمیان قتلِ مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی تھی،جائے وقوعہ پر

 نظیم خان اپنے بھائی آدم خان اور چچا زاد بھائی محمد فاروق کے ساتھ اپنے اراضی میں کام کاج میں مصروف تھے 


کہ اس دوران مبینہ ملزمان اچانک نمودار ھوکر اپنے اپنے اتشین اسحلہ سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں نظیم حان گولی لگنے سے موقع پر جانبحق جبکہ بھائی آدم خان اور چچا زاد بھائی محمد فاروق بال بال بچ گئے


 ریسکیو اہلکار نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے کاٹلنگ ٹائپ ڈی ھسپتال منتقل کر دی مقتول کے بھائی ادم خان نے اپنے بھائی کے قتلِ کی دعویدار مبینہ ملزمان عابد حسن ولد امام حسن شاہ حسن ولد فضل حسن ساکنان منورخان کورونہ کے حلاف  تھانہ کاٹلنگ میں درج کرلی

0/Post a Comment/Comments