مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو)امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی میں پاکستان کے کلیدی کردار کو عالمی سطح پر بھرپور سراہا جا رہا ہے، جسے ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس اہم پیش رفت کا تمام تر کریڈٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو دیا جا رہا ہے جنہوں نے بروقت اور دانشمندانہ حکمت عملی کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ان خیالات کا اظہار نوجوان بزنس مین اور نجی ادارہ جائیداد ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر انجینئر ذیشان احمدنے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سید عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان نے نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر ایک ذمہ دار اور امن پسند ملک کا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی یہ سفارتی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک کی قیادت عالمی معاملات میں بصیرت اور دوراندیشی رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے نتیجے میں نہ صرف خطے میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا بلکہ عالمی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔زیشان احمد نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن، مذاکرات اور سفارتکاری کو ترجیح دی ہے اور یہی پالیسی آج ایک بڑی کامیابی کی صورت میں سامنے آئی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی پاکستان عالمی امن کے قیام میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ قیادت کی کاوشوں سے پاکستان کا عالمی وقار بلند ہوا ہے اور دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت تشخص کو مزید تقویت ملی ہے، جو کہ ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں