علاقہ تھانہ جبر میں کھلی کچہری

مردان(آئی این پی )علاقہ تھانہ جبر فاطمہ میں عوامی جرگہ کھلی کچہری منعقد ہوئی جس میں ایس پی رورل محمد اعجاز شیرپاؤ، ڈی ایس پی کاٹلنگ محمد نسیم خان اور مقامی پولیس افسران کے علاوہ جرگہ و علاقہ مشران اور عمائدین سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، 

 منعقدہ جرگے میں سماجی و معاشرتی جرائم سمیت منشیات اور ہوائی فائرنگ کیخلاف پولیس کیساتھ تعاون کرنے کا عزم کیا گیا، مقررین نے مختلف مسائل و مشکلات سے پولیس حکام کو آگاہ کیا۔

 اس موقع پر ایس پی رورل محمد اعجاز شیرپاؤ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سماج دشمن سمیت منشیات فروشی میں ملوث عناصر کیخلاف عوامی تعاون کی بدولت کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، 

ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں عوام کلیدی کردار ادا کریں،  اپنے کمر عمر نوجوانوں کی روزمرہ معمولات پر خصوصی نظر رکھیں اور انہیں بُری صحبت سے بچائیں، مشران علاقہ علاقائی دشمنیوں اور تنازعات کے حل میں اپنا مثبت کردار نبھائیں 

 اس سلسلے میں ڈی آر سی(ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل) کی خدمات سے استفادہ حاصل کیجئے محکمہ پولیس کی مکمل قانونی تعاون کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا، 

عوام الناس کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے مشکوک و غیرقانونی سرگرمیوں کے متعلق شہری مقامی پولیس کو بروقت آگاہ کریں۔ علاقہ مکین و جرگہ مشران کی جانب سے منعقد کئے گئے کھلی کچہری میں پولیس افسران کی شرکت کو سراہا گیا اور پولیس کیساتھ ہرقسم تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

0/Post a Comment/Comments