گورنمنٹ مڈل سکول بغدادہ کے ہیڈ ماسٹر محمد سلیم ملازمت سے سبکدوش ہو گئے

 


مردان( دی نیوز پوائنٹ،عبداللہ شاہ بغدادی) گورنمنٹ مڈل سکول بغدادہ کے ہیڈ ماسٹر محمد سلیم کی ریٹائرمنٹ پر سکول میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، 
جس میں محکمہ تعلیم اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سرکردہ شخصیات نے شرکت کی.ورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بغدادہ مردان کے پرنسپل اور ممتاز ماہر تعلیم اشرف علی نے گورنمنٹ مڈل سکول بغدادہ کے ہیڈ ماسٹر محمد سلیم کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاد کا مقام بہت بلند ہوتا ہے،

 اچھے اساتذہ کی ہر دور میں بہت قدر کی جاتی ہے، محمد سلیم کی ریٹائرمنٹ سے محکمہ تعلیم ایک اچھے اور محنتی استاد سے محروم ہو گیا ہے، تقریب سے یونین کونسل بغدادہ 1 کے وائس چئیرمین ملک محمد الیاس، اور سکول کے اساتذہ مفتی اسفندیار خان دُرانی اور شوکت حسین نے بھی خطاب کیا، 

مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ استاد قوم کا معمار ہوتا ہے، جو قومیں اپنے اساتذہ کا احترام کرتی ہیں، وہ دنیا پر حکمرانی کرتی ہیں، انہوں نے ریٹائر ہونے والے  ہیڈ ماسٹر محمد سلیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک انتہائی پروفیشنل انسان ہیں، جنہوں نے ہزاروں طلباء کے مستقبل کو سنوارا، آج ہیڈ ماسٹر محمد سلیم کے طلباء نہ صرف ضلع مردان بلکہ پورے ملک میں مختلف شعبوں میں اپنے کارہائے نمایاں سے استاد اور ملک کا نام روشن کر رہے ہیں،

 تقریب کے دوران سکول اساتذہ نے محمد سلیم صاحب کو ان کی تدریسی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور 36 سال تک محکمہ تعلیم میں خدمات کے اعتراف میں ان کو شیلڈ سے نوازا، ریٹائر ہونے والے ہیڈ ماسٹر کو مختلف اساتذہ کی جانب سے تحائف پیش کیے گئے اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ استاد کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا بلکہ قوم کی رگوں میں خون بن کر زندہ رہتا ہے، کچھ لوگ اپنی ملازمت کا دورانیہ اس انداز میں گزارتے ہیں کہ وہ زندگی بھر کے لیے امر ہوجاتے ہیں،

 ریٹائر ہونے والے ہیڈ ماسٹر محمد سلیم نے اپنے خطاب میں تقریب میں شرکت فرما کر حوصلہ افزائی کرنے پر مہمانوں اور شاندار الوداعی تقریب منعقد کرنے پر سکول کے سٹاف کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے ادارہ کیاساتذہ کے ہر موقع پر بھرپور خلوص اور تعاون کا اظہار کرنے کو سراہتے ہوئے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا

0/Post a Comment/Comments