اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف ایک سنگ میل کے طور پر کام کر رہے ہیں،ڈاکٹر حسین علی 

 



اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف ایک سنگ میل کے طور پر کام کر رہے ہیں،ڈاکٹر حسین علی 

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو، عبداللہ شاہ بغدادی)عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حسین علی نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے، ماحولیاتی تحفظ سمیت تمام انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف ایک سنگ میل کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

 بشمول غربت کا خاتمہ،بھوک کا خاتمہ، صحت کی دیکھ بھال میں بہتری، معیاری تعلیم، صنفی مساوات، صاف پانی اور صفائی، پائیدار توانائی، اقتصادی ترقی سمیت 17باہم مربوط اہداف شامل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں خیبرپختونخوا حکومت، جی آئی زیڈ،جرمن حکومت اور غیر سرکاری تنظیم سی پی ڈی آئی کے زیر انتظام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ورکشاپ سے  سی پی ڈی آئی کے شاہد درانی نے بھی خطاب کی،

ورکشاپ میں مرد،خواتین،اقلیت،خصوصی افراد اور سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی،ورکشاپ کا مقصد خیبرپختونخوا کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت تحصیل مردان  کے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات اور سرکاری اداروں کے ساتھ روابط رکھنے والے  کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا،

 اس موقع پر بلدیاتی ایکٹ میں موجود بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات اور سرکاری اداروں کے  بارے بھی معلومات دی گئیں۔ ڈاکٹر حسین علی نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کی عالمی سطح پر مطابقت ظاہر کرتی ہے کہ ان اہداف کی اہمیت کتنی زیادہ ہے۔ یہ اہداف قومی و بین الاقوامی اہم چیلنجز سے نبردآزما ہونے میں انتہائی معاون ہیں۔

 پائیدار ترقی کے اہداف،مزید روشن،مستحکم اور خوشحال دنیا کی تشکیل میں روڈ میپ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ یہ اہداف آئندہ نسلوں کیلئے ترقی پسند معاشروں کی تعمیر اور کرہ ارض کے تحفظ کیلئے انتہائی معاون ثابت ہو رہے ہیں۔

0/Post a Comment/Comments