پشتو فلم”عشق مبارک“نے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی

 


                           عبداللہ شاہ بغدادی

 
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو )پشتو فلموں کے ہدایتکار شاہد عثمان کی نئی پشتو فلم”عشق مبارک“نے جہاں باکس آفس پر پشتوانڈسٹری کے کئی ریکارڈ توڑ دئیے ہیں وہیں اب ایک اور اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے، ”عشق مبارک“نے ناز سینما پشاور کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

ڈائریکٹر شاہد عثمان نے کہا کہ میں فلم کو ملک بھر میں شائقین اور ناقدین کی طرف سے ملنے والی محبت سے بے حد متاثر ہوں۔ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ”عشق مبارک“نے  پشتو سینما کو عالمی نقشے پر لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ہدایتکار شاہد عثمان نے پشتو فلم”عشق مبارک“ کی کامیابی پر لوگوں کا شکریہ اداکرتے ہو ئے تمام فلمی شائقین کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ”عشق مبارک“ نے ان فلم بینوں کو دوبارہ سینما آنے پر مجبور کردیا جو کئی برس قبل سینما آنے چھوڑ چکے تھے۔

عشق مبارک نے پشتو فلموں کو نئی ٹرینڈ فراہم کرتے ہوئے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے نام سے منسوب فیڈریشن آل پاکستان ینگ ڈائر یکٹر شاہد عثمان فیڈریشن خیبر پختو نخوا کے افتتاحی اور فلم کی کامیابی کی خوشی میں منعقدہ تقر یب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،

تقریب  میں جہانگیر خان،بسمہ چوہان،اصغر چیمہ، وقار جانی،معروف فلمساز وتقسیم کار سعید انور بیگ،فلم ڈسٹری بیوٹر ممتاز خان، آل پاکستان ینگ ڈائر یکٹر شاہد عثمان فیڈریشن کے چیئر مین عبید ملنگ،صدر سید محمد،جنرل سیکرٹری شہزادسمیت دیگر فنکاروں نے بھی شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ اس موقع پر اصغر چیمہ، وقار جانی اور شاہد عثمان نے فلم کو پسند کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کیک بھی کاٹا۔


0/Post a Comment/Comments